اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے شمال مشرق میں عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نےداماساک شہرپر حملہ کرکے چار سو سے زائد عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے چاڈ کی سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس شہر کو دس روز قبل بوکوحرام کے قبضےسے آزاد کرا لیا تھا ۔ اس درمیان داماساک میں ایک عینی شاہدکا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے داماساک پر حملہ کرکے پانچ سو سے زائدعورتوں، لڑکیوں اور بچوں کو اغوا کر لیا اور اپنے ٹھکانوں کی طرف واپسی سے قبل ان میں سے پچاس کو قتل کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مزید کتنے یرغمالیوں کو قتل کیا گیاہے؟ دورسری جانب داماساک میں چاڈ اور نییجر کی مشترکہ فوج کے کمانڈر تومبا محمد نے تصدیق کی ہے کہ چار سو سے پانچ سو کے درمیان عورتوں اور بچوں کو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے اغوا کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲